Sat. Jul 19th, 2025
Abu Huraira reported that Allah's Messenger (صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم)  used to observe, silence for a short while between the takbir (at the time of opening the prayer) and the recitation of the Qur’an.I said to him: Messenger of Allah, for whom I would give my father and mother in ransom, what do you recite during your period of silence between the takbir and the recitation? He said: I say (these words): O Allah, remove my sins from me as Thou hast removed the East from the West. O Allah purify me from sins as a white garment is purified from filth. O Allah! wash away my sins with snow, water, and ice.Hadees: Muslim 1354 (The Opening Prayer)

حَدَّثَنِي، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: 

كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، 
إِذَا كَبَّرَ فِي الصَّلَاةِ، 
سَكَتَ هُنَيَّةً قَبْلَ أَنْ يَقْرَأَ، 
فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي 
أَرَأَيْتَ سُكُوتَكَ بَيْنَ التَّكْبِيرِ وَالْقِرَاءَةِ، 
مَا تَقُولُ؟ 

قَالَ أَقُولُ: 

اللهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ 
الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، 
اللهُمَّ نَقِّنِي مِنْ خَطَايَايَ 
كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ 
مِنَ الدَّنَسِ، 
اللهُمَّ اغْسِلْنِي مِنْ خَطَايَايَ 
بِالثَّلْجِ وَالْمَاءِ وَالْبَرَدِ
دعاء الاستفتاح
جریر نےعمارہ بن قعقاع سے ، انھوں نے ابوزرعہ سے اور انھوں نے حضرت ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ‌ سے روایت کی ، 
انھوں نے کہا :

 رسو ل اللہ ﷺ جب ( آغاز ) نماز کے لیے تکبیر کہتے تو قراءات کرنے سے پہلے کچھ دیر سکوت فرماتے ، 

میں نےعرض کی :
 اے اللہ کے رسو ل ! 
میرے ماں باپ آپ پر قربان ! 
دیکھیے یہ جو تکبیر اور قراءت کے درمیان آپ کی خاموشی ہے ( اس کے دوران میں ) آپ کیا کہتے ہیں ؟

 آپ نے فرمایا : 
میں کہتا ہوں : 

اے اللہ! 
میرے اور میرے گناہوں کے درمیان اس طرح دوری ڈال دے جس طرح تونے مشرق اور مغرب کے درمیان دوری ڈالی ہے ۔ 
اے اللہ ! 
مجھے میرے گناہوں سے اس طرح پاک صاف کر دے جس طرح سفید کپڑا میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے ۔ 
اے اللہ ! 
مجھے میرے گناہوں سے پاک کر دے برف کے ساتھ ، پانی کےساتھ اور اولوں کے ساتھ ۔ ‘ 
افتتاحی دعا

By ugghani