Fri. Jul 18th, 2025
Abu Musa (May Allah be pleased with him) reported:The Prophet (ﷺ) used to supplicate: O Allah! Forgive my errors, ignorance and immoderation in my affairs. You are better aware of my faults than myself. O Allah! Forgive my faults which I committed in seriousness or in fun deliberately or inadvertently. O Allah! Grant me pardon for those sins which I committed in the past and I may commit in future, which I committed in privacy or in public and all those sins of which You are better aware than me. You Alone can send whomever You will to Jannah, and You Alone can send whomever You will to Hell-fire and You are Omnipotent."[Hadees: Muslim 6901].
حَدَّثَنَا 

عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ 
أَنَّهُ كَانَ يَدْعُو بِهَذَا الدُّعَاءِ 

اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطِيئَتِي وَجَهْلِي وَإِسْرَافِي فِي أَمْرِي 
وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي
 
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي جِدِّي وَهَزْلِي 
وَخَطَئِي وَعَمْدِي وَكُلُّ ذَلِكَ عِنْدِي
 
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ 
وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي 
أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ 
وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے 
نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ 
آپ(ﷺ) یہ دعا فرمایا کرتے تھے :   

" اے اللہ! 
میری خطاء میری لا علمی ،  اپنے  ( کسی )  معاملے میں میرا حد سے آگے یا پیچھے رہ جانا اور وہ سب کچھ جو میری نسبت 
تو زیادہ جانتا ہے سب معاف فرما دے ۔  

اے اللہ! 
میرے وہ سب کام جو  ( تجھے پسند نہ آئے ہوں )  میں نے سنجیدگی سے کیے ہوں یا مزاحا کیے ہوں ،  بھول چوک کر کیے ہوں یا جان بوجھ کر کیے ہوں اور یہ سب مجھ سے ہوئے ہوں ،  ان کو بخش دے ۔
  
اے اللہ! 
میری وہ باتیں  ( جو تجھے پسند نہیں آئیں )  
بخش دے 
جو میں نے پہلے کیں یا جو میں نے بعد میں کیں ،  اکیلے میں کیں یا جو میں نے سب کے سامنے کیں اور جنہیں تو مجھ سے زیادہ جاننے والا ہے ،  
تو ہی  ( جسے چاہے اپنی رحمت کی طرف )  
آگے بڑھانے والا ہے 
اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے 
اور تو ہر چیز پر قادر ہے ۔  "

By ugghani